انٹرنیشنل

لندن میں فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرہ

لندن:  برطانوی دارالحکومت لندن میں فلسطین کے بعد لبنان اور شام پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی ریلی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور تل ابیب کو اسلحے کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے شرکاء نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اقدامات کے سبب مشرق وسطی کا امن تباہ ہوگیا ہے۔ فلسطین اور لبنان کے بعد شام پر بھی بمباری سے کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل، شام کے بعد ایران پر بھی حملہ آور ہوا تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، احتجاج کے سبب پارلیمنٹ کے اطراف کی شاہراہوں کے ساتھ ویسٹ منسٹر برج بھی ٹریفک کےلیے بند رہا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر