انٹرنیشنل

شامی فوجیوں کو تربیت دینے کیلئے تیار ہیں، ترک وزیر دفاع

انقرہ:   ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر نئی شامی انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی جاتی ہے تو ترکیہ شامی فوجیوں کو عسکری تربیت دینے کے لیے تیار ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے کہا ہے کہ شام کی نئی انتظامیہ کو حکومت کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد نئی انتظامیہ نے اپنے پہلے بیان میں اعلان کیا کہ وہ تمام حکومتی اداروں، اقوام متحدہ، اور دیگر عالمی تنظیموں کا احترام کرے گی۔

ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ نئی انتظامیہ کیا اقدامات کرتی ہے اور انہیں ایک موقع دینا چاہیے۔

ترک وزیر دفاع سے پوچھا گیا کہ کیا ترکیہ نئی شامی حکومت کے ساتھ عسکری تعاون پر غور کر رہا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ترکی پہلے ہی کئی ممالک کے ساتھ عسکری تعاون اور تربیت کے معاہدے کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں ترک انٹیلیجنس سربراہ نے دمشق کی تاریخی اموی مسجد کا دورہ تھا اور ترکیہ نے گزشتہ روز 12 سال بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ بھی دوبارہ فعال کردیا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر