تجارت

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا سرکاری نادہندگان سے وصولی کا فیصلہ

لاہور:   لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سرکاری نادہندگان سے وصولی کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط لکھنے کے بعد لیسکو نے ریکوری کا فیصلہ کیا، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔

ٹی ایم ایز لیسکو کا 7 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، واسا نے لیسکو کے 2 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں، پنجاب ایری گیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے ذمے لیسکو کے71 کروڑ 30 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

محکمہ پولیس لیسکو کا 49 کروڑ 60 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 49 کروڑ 50 لاکھ روپے ، محکمہ ریلوے 40 کروڑ 90 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور 38 کروڑ 10 لاکھ روپے اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی 25 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات نے لیسکو کے 24 کروڑ 30 لاکھ روپے، گنگارام ہسپتال نے 23 کروڑ 80 لاکھ روپے ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے 23 کروڑ 10 لاکھ روپے ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 20 کروڑ 50 لاکھ روپےاور محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

جیو لوجیکل سروے آف پاکستان کے ذمے لیسکو کے 7 کروڑ 10 لاکھ، کیبنٹ سیکرٹریٹ کے ذمے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کو واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹسز جاری کیے جائیں گے، واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کے کنکشنز منقطع کیے جائیں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا