پاکستان

بشارالاسد کی شام سے فرار کی نئی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

دمشق:   بشارالاسد کے شام سے فرار کی کہانی، نئی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

معزول صدر دفتر سے گھر جانے کا کہہ کر ایئرپورٹ چلے گئے، فرار میں اہم کردار روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ادا کیا، بشارالاسد شام سے فرار سے قبل فوجی کمانڈرز کو روس کی مدد پہنچنے کا یقین دلاتے رہے۔

بشارالاسد نے میڈیا ایڈوائزر کو تقریر لکھوانے کیلئے صدارتی محل بلوایا اور خود غائب ہو گئے، معزول صدر نے ملک سے فرار کا منصوبہ سینئر اہلکاروں اور اپنے رشتے داروں سے بھی پوشیدہ رکھا، اپنے بھائی ماہر الاسد کو بھی فرار کے منصوبے سے آگاہ نہ کیا۔

بشار الاسد کا طیارہ دمشق سے پرواز بھر کر لاذقیہ شہر میں روسی فضائی اڈے پہنچا جہاں سے وہ روس گئے، بشار الاسد کی اہلیہ اسما اسد اور ان کے 3 بچے پہلے ہی ماسکو میں موجود تھے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ