پاکستان

بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی:  کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارت کے مسافر طیارے کو بنگامی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت دیدی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی شہر دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی ایئرلائن کی پرواز کو کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ایئرلائن کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مرد مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی، جہاز کے عملے نے مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاہم حالت خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔

بھارتی پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

حکام نے مزید بتایا کہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے جہاز میں جا کر مسافر کو طبی امداد فراہم کی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ