پاکستان

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری، نظام زندگی مفلوج

مظفر آباد:   ملک بھر میں سردی نے رنگ جمانا شروع کر دیا، آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں پر دو فٹ سے زائد برف گرنے کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ضلع استور میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہو گیا، خیبر پختونخوا میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت اور بٹو گاہ میں بھی برف باری ہوئی۔

ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث پانی پائپوں میں جم گیا۔

پہاڑی تودا گرنے سے گلگت سکردو روڈ بند ہو گیا ہے جبکہ کراچی میں بھی سردی نے اپنی آمد کا اعلان کر دیا، شہر قائد میں پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ