پاکستان

رانا مشہود نے نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی میں نوجوانوں کا کردار نہایت اہم قرار دیدیا

اسلام آباد:  وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد خان نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی میں نوجوانوں کا کردار نہایت اہم قرار دیدیا۔

رانا مشہود احمد خان نے نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی کی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کی صدارت کی، یوتھ پالیسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وزارت بین الصوبائی روابط ،وزرات وفاقی ایجوکیشن، وزرات سائنس اور ٹیکنالوجی اور تمام صوبوں کے نمائندگان اور ڈویلپمنٹ سیکٹر سے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اس وقت30 سال سے کم عمر کے پاکستانی نوجوانوں کی تعداد 160ملین ہے،نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لئے پالیسی سازی کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یو تھ پالیسی بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی کی تشکیل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، اس مقصد کےلئےتمام سٹیک ہولڈرز پر مبنی ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ