پاکستان

موسم سرما کے رنگ، بالائی علاقوں میں برفباری، شگر میں گرتی برف سے نظارے حسین

گلگت بلتستان:   موسم سرما کے رنگ، بالائی علاقوں میں برفباری، شگر میں آسمان سے گرتی برف سے نظارے حسین ہوگئے۔

برفباری کے بعد مالم جبہ کا حسن دوبالا ہوگیا، سیاح لطف اندوز ہونے لگے، آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں 8 سے 10 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، گلگت بلتستان کے علاقے کھر منگ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا، استور میں دوسرے روز بھی برفباری،بالائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

بلوچستان کے شمالی اور وسطی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہی، کوئٹہ، زیارت، قلات سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، کوئٹہ منفی 4، زیارت منفی 6 اور قلات میں پارہ منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ