پاکستان

تجارتی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی جنگیں معاشی قوانین کیخلاف، ان کا کوئی فاتح نہیں ہوتا: چین

بیجنگ:   چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تجارتی جنگیں اور سائنس۔ ٹیکنالوجی کی جنگیں تاریخ کے رجحان اور معاشیات کے قوانین کے خلاف ہیں اوران جنگوں کا کوئی فاتح نہیں ہو گا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر نے بیجنگ میں بڑی بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ امید ہے کہ امریکا دوطرفہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار سمت کی طرف بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت کو برقرار رکھنے، تعاون کو بڑھانے اور اختلافات کو حل کرنے کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ چین کو رواں سال کی اقتصادی ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مکمل اعتماد ہے اور وہ عالمی اقتصادی ترقی کے سب سے بڑے انجن کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ