پاکستان

برطانیہ میں کزن میرج پر پابندی کی تیاری، بل آج پارلیمنٹ میں پیش ہو گا

لندن:    برطانیہ میں فرسٹ کزنز کے درمیان شادی پرپابندی لگانے کی تیاریاں کر لی گئیں جس کا بل آج پارلیمنٹ میں پیش ہوگا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا مجوزہ بل منظور ہونے کی صورت میں برطانیہ میں فرسٹ کزنز (چچا، پھوپھی، خالہ اور ماموں زاد بہن بھائیوں) کے درمیان شادی پرپابندی عائد ہوگی۔

بل پیش کرنے والے رکن اسمبلی رچرڈ بولڈن کا کہنا کہ فرسٹ کزن میرج میں بچوں میں پیدائشی بیماریوں کی شرح دگنا ہو جاتی ہے،کزنز سے شادی کرنے سے برطانوی معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کزن میرجز کی شرح پائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں جینیاتی بیماریاں جنم لیتی ہیں، جینیاتی خرابی (جینومک ڈس آرڈر) جین کی میوٹیشن کا نتیجہ ہے۔

طبی ماہرین کا ماننا ہےکہ کزن میرجزکے نتیجے میں بچے کی پیدائش کے بعد فوری اموات، بے اولادی، پری ٹرم ڈیلیوری، تھیلیسیمیا، مرگی، گونگا پن، بہرہ پن، بائی پولر ڈس آرڈر سمیت کئی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ