پاکستان

پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا، تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں: وزیراعظم

اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، پہاڑوں کے تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں۔

پہاڑوں کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر زمین پر پہاڑوں اور ان سے جڑے لاکھوں لوگ جن کی زندگیاں ان شاندار مناظر سے جڑی ہوئی ہیں کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے ملک کو درجنوں برف پوش اور سر سبز اونچی چوٹیوں سے نوازا ہے، ہماری یہ سرزمین دنیا کی 16 بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے 8 چوٹیوں کا مسکن ہے، K2 جو کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی اور نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی کے علاوہ 7000 سے زیادہ گلیشیئرز جو قطبی خطوں سے باہر برف کا سب سے بڑا ذخیرہ ہیں پاکستان میں ہی واقع ہیں-

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہاڑ جنہیں اکثر دنیا کے "واٹر ٹاورز” کہا جاتا ہے میٹھے پانی اور صاف ہوا جیسے ضروری وسائل کا ذریعہ ہیں، دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر غیر پائیدار طرز عمل کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس سال پہاڑوں کے عالمی دن کا موضوع "پہاڑوں کی پائیداری کے لیے حل، جدت، موافقت، نوجوان اور مستقبل "، مشترکہ کوششوں، اختراع، مقامی دانش کے احترام اور پہاڑوں کے تحفظ کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے میں نوجوانوں کی فعال شمولیت کی یاد دہانی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہاڑوں کی حفاظت کے لیے کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہے، اس سلسلے میں نیشنل ماؤنٹین کنزرویشن اسٹریٹجی سے لے کر ماحولیاتی سیاحت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے جدید حل جیسا کہ ارلی وارننگ سسٹمز، زمین کے انحطاط کو روکنے کے لیے بائیو انجینئرنگ تکنیک اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے پائیدار تعمیرات کے ذریعے ہم خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں محفوظ اور موسمیاتی تبدیلی سے مزاحم کمیونٹیز کی تعمیر کر رہے ہیں تاکہ ہماری کمیونٹیز محفوظ بھی رہیں اور ترقی بھی کریں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ دنیا میں چند انتہائی بہترین پہاڑوں اور چوٹیوں کے محافظ کے طور پر آئیے ہم آج کے دن ان کے قدرتی ماحول کی حفاظت اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ان کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کا عزم کریں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ