پاکستان

10 دسمبر تک حج درخواستیں جمع کرانے والے تمام 79 ہزار عازمین کامیاب قرار

اسلام آباد:   وزارتِ مذہبی امور نے 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروانے والے تمام 79 ہزار عازمین حج کامیاب قرار دے دیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں، عازمینِ حج کے اصرار پر چند ہزار خالی نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا، وزارتِ مذہبی امور نے نئے حج درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسیدضرور حاصل کریں۔

ترجمان کے مطابق کمپیوٹرائزڈرسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘کا فیصلہ کیا جائے گا، سپانسرشپ حج سکیم بھی ’’پہلے آئیے پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، عازمینِ حج نئی ہدایات مثلاً بقیہ حج واجبات کا شیڈول، تربیت اور پروازوں کی اطلاع کے لئے اپنے سمارٹ فون پر ’’پاک حج موبائل ایپ ‘‘ کا استعمال لازمی کریں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ