پاکستان

دہرے قتل کا مقدمہ: سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی اشتہاری قرار

گجرات:  رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی کو عدالت نے دہرے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔

گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج میاں جاوید اکرم نے چودھری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا، چودھری مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر 28 جون 2023 کو چکریاں کے رہائشی یاسر اور محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔

پولیس کے مطابق اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پاگیا تھا، چودھری مونس الہٰی کو ایف آئی آر کے ملزمان کے انکشاف کے بعد اس کیس میں نامزد کیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر کو دفعہ 109 کے تحت ایماء مشورہ کا ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تھانہ منگووال میں دہرے قتل کا مقدمہ 29 جون 2023 کو درج ہوا تھا، مقدمہ میں چودھری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 19 صفحات پر مشتمل ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ