پاکستان

پنجاب میں انسانی حقوق کے تحفظ کا روڈ میپ وضع کردیا: صوبائی وزیر اقلیتی امور

اسلام آباد:  صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں انسانی حقوق کے تحفظ کا ایک باقاعدہ روڈ میپ وضع کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے یوم انسانی حقوق کے حوالے سے حقُوق پاکستان ٹو منصوبے کی لانچنگ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عملدرآمد کرکے انسانی حقوق کے تحفظ میں درپیش تمام چیلنجز کو حل کرے گی اور اس مقصد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو تعاون ناگزیر ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ انکی حکومت کی ترجیح ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مذہبی سیاحت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس سے اقلیتی گروپوں کو آگاہی اور بااختیار بنانے میں مدد ملتی ہے۔

صوبائی وزیر نے پاکستان میں اقلیتی کمیونٹی کے مخصوص چیلنجز پر بھی بات کی اور ان کے تحفظ اور شامل کرنے کے لیے پالیسیوں کے عملی نفاذ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ