پاکستان

بلاول بھٹو زرداری سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقاتیں

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملک کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں شہزاد رائے نے اپنے فلاحی ادارے کے تحت چلنے والی درس گاہوں سے متعلق بریفنگ دی۔

سابق سینیٹر مولابخش چانڈیو نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، انہوں نے صوبہ سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے دوران حیدرآباد شہر کے ٹاؤن حسین آباد کے چیئرمین عمیر چانڈیو بھی ہمراہ تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں انسداد بدعنوانی، کھیل و امور نوجوانان اور زراعت کے محکموں کے وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ