پاکستان

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اہم اجلاس آج

اسلام آباد:   مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی تھی۔

پیپلز پارٹی نے حکومت سے ادھورے وعدوں، نامکمل یقین دہانیوں کا شکوہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی، وزیر اعظم نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت سے آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ