پاکستان

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شام کی صورتحال پر ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جہاں دونوں وزراء نے پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترکیہ کے ہم منصب کو شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی سکیورٹی اور سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے متعلق آگاہ کیا۔

دونوں وزراء نے شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے ممکنہ تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، تمام شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے، شام میں بدلتی ہوئی صورتحال کا بہ غور جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے، شام کے متعلق ہمارے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شام میں پاکستان کا سفارت خانہ شہریوں کی مدد کے لیے کھلا ہے تاہم ابھی تک دمشق ایئرپورٹ بند ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کے ساتھ رابطے میں ہے، دمشق ایئرپورٹ کھلنے کے بعد شہریوں کی واپسی شروع ہو جائے گی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ