پاکستان

عشروں سے مسلط دو کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور:   مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عشروں سے مسلط دو کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر ایک پیغام میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج کا دن کرپشن سے پاک پاکستان کی تجدید عہد کا دن ہے، آج کے دن ملک پر مسلط 2 کرپٹ سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دو خاندان حکمرانی پاکستان میں جبکہ جائیدادیں باہر بناتے ہیں، ایک خاندان نے برطانیہ میں جائیدادیں بنائیں جبکہ دوسرے نے سوئس بینک بھر دیئے، ملک پیچھے جارہا ہے جبکہ ان کی جائیدادیں بڑھتی جارہی ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ خاندانوں کی کرپشن کو لگام دینے والے بانی پی ٹی آئی کو جعلی مقدمات میں پابند سلاسل کیا گیا ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور حقیقی آزادی بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے، ملک پرمسلط کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا پانے کے لئے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہوگا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ