پاکستان

ملک بھر میں سردی بڑھ گئی، لاہور میں آج بارش کا امکان

لاہور:    صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ لاہور میں آج بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آج لاہور میں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی پاکستان میں پہلے جبکہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 190 تک جا پہنچی۔

لاہور کے علاقے بھوبھتیاں چوک اور اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 تک پہنچ گیا، یو ایس قونصلیٹ کے قریب اے کیو آئی 281 ریکارڈ کیا گیا، جو ہر ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 272 جبکہ ڈی ایچ اے فیز 8 میں 231 رہی۔

دوسری جانب وادی نیلم میں برف باری سے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، رات گئے ہونیوالی برفباری نے وادی نیلم کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا، برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ درجہ حرارت منفی 6ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اور قلات میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ