تجارت

ماہانہ کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد:  ملک میں ماہانہ کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 34 فیصد مزید گر گئی، حالیہ ہفتے میں 18 اشیاء مہنگی اور 10 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ویجیٹبل گھی کا اڑھائی کلو ٹن 23 روپے 75 پیسے، لہسن فی کلو 12 روپے 39 پیسے ،آلو ایک روپے 96 پیسے اور پیاز فی کلو ایک روپے 65 پیسے تک مہنگے ہو گئے جبکہ پٹرولیم مصنوعات، جلانے کی لکڑی، کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 10 اشیاء کے دام کم ہوئے، ٹماٹر فی کلو 39 روپے 81 پیسے، چکن فی کلو 35 روپے 40 پیسے سستا ہوا جبکہ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 95 پیسے تک کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گندم کا آٹا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چاول اور انڈے بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ بریڈ، مٹن، چائے کی پتی سمیت 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا