تجارت

پاک چین تجارتی کانفرنس، نئی شراکت داریوں کا شاندار آغاز

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی ملک کی اقتصادی ترقی اور عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے، پاک چین تجارتی کانفرنس بھی اسی سلسلے میں نئی شراکت داریوں کا شاندار آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

چین اور پاکستان دونوں ممالک ٹیکنالوجی منتقلی، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط کرنے میں سرگرم عمل ہیں، کانفرنس میں 40 سے زائد چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں اور 100 سے زائد پاکستانی کاروباری افراد نے شرکت کی۔

چین کے کاروباری نمائندوں نے مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں کی مصنوعات کا تعارف پیش کیا جبکہ پاکستانی کاروباری افراد نے شاندونگ کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں فریقین نے متعدد منصوبوں پر ابتدائی مذاکرات اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں ممالک نے معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں توسیع اور تعاون پر زور دیا۔

شاندونگ کے کاروباری اداروں نے 8 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو میں بھی شرکت کی اور پاکستان کی ساحلی پٹی کو آف شور ونڈ انرجی اور قابل تجدید توانائی کے لیے موزوں قرار دیا۔

ایس آئی ایف سی کی جانب سے چین کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا توانائی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا