تجارت

وفاقی وزیر تجارت نے بلوچستان کو بین الاقوامی اہمیت کا حامل بزنس گیٹ وے قرار دیدیا

کوئٹہ:   وفاقی وزیر صنعت وتجارت جام کمال خان نے بلوچستان کو بین الاقوامی اہمیت کا حامل بنس گیٹ وے قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر صنعت وتجارت جام کمال خان نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران وممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال ومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، اقتصادی زونز کے علاوہ اقتصادی پلان کیلئے سب کا کردار لازمی ہے، جب تک اقتصادی ترقی نہیں ہوگی صوبے میں معاشی خوشحالی نہیں آئے گی۔

جام جمال نے کہا کہ ہمیں مصنوعی پی ایس ڈی پی کے رجحان کو ختم کرنا ہوگا اور صوبے بھر میں ایسے منصوبے شروع کرنا ہوں گے جس سے تمام لوگوں کو فائدہ مل سکے بلوچستان کی معاشی خوشحالی کیلئے ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

،انہوں نے کہا کہ ہم ڈومیسٹک کامرس پالیسی کو بھی ری وایو کو رہے ہیں ہم ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مل کر ضلع کی سطح پر کامرس کی بہتری کیلئے کام کریں گے ایک بات طے ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک لوکل انڈسٹریز اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی ممکن نہ بنائی جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان معدنیات سے مالامال صوبہ ہے، آخر میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا