کھیل

فارایسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی وطن واپسی

اسلام آباد:  روس کے شہر سیخا لین میں ہونے والے فار ایسٹ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی 5 رکنی پاکستان ویٹ لفٹنگ پاکستان واپس پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر ٹیم کا پر تپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے ٹیم کا استقبال کیا، کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کئے گئے اور مبارکباد دی، دستگیر بٹ، نوح دستگیر بٹ سجاد آمین ملک، آفتاب بٹ اور دیگر احباب گرامی استقبال کے لئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم نے سیخا لین میں ہونے والے فار ایسٹ چیمپئن شپ میں ایک سلور میڈل اور دو برونز میڈلز حاصل کئے ہیں جو بہت بڑی کامیابی ہے جس میں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں نے ویٹ لفٹنگ کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این