پاکستان

خیبرپختونخوا کے فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنا شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور:   صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے فنڈز کو اپنے ذاتی فوٹو سیشن اور تشہیر کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ موصوفہ کہتی ہیں میں بھاگی نہیں اکیلی کھڑی رہی، بھاگنے میں تو آپ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی خیبرپختونخوا سے جو لاکھوں کا لشکر لے کر آئی تھیں وہ کہاں گیا یہ بھی قوم کو بتائیں؟ 5 اکتوبر کے فیڈریشن پر حملے پر کے پی سرکار کا 81 کروڑ روپے خرچہ آیا، 24 نومبر کی تیسری ناکام بغاوت پر اطلاعات کے مطابق 2 ارب سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کی رات ساڑھے 10 بجے بشریٰ بی بی کو ڈی چوک سے بھاگتے ہوئے پوری قوم نے دیکھا، پورا میڈیا گواہ ہے رات سوا گیارہ بجے تک ڈی چوک کلیئر تھا، بشریٰ بی بی خود کلثوم پلازہ سے آگے نہیں گئیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کے اپنے ورکرز نے بشریٰ بی بی کے فرار ہونے پر ان کی گاڑی پر پتھر اور ڈنڈے مارے تھے، ان کے اپنے ورکرز نے انکی گاڑی کے ٹائر پنکچر کیے، وہ سی سی ٹی وی فوٹیج موجود جس میں بشریٰ بی بی گاڑی تبدیل کرکے بھاگیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سرکاری مال پر عیاشی کر رہی ہیں لیکن عدالت بلائے تو بیمار ہو جاتی ہیں، دس سماعتوں سے بشریٰ بی بی گرفتاری کے خوف سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ