تجارت

لاہور اور ملتان میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز کے اوقات کار پر عائد پابندی ختم

لاہور:  لاہور اور ملتان میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورانٹس، اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے اوقات پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت اوقات کار پر عائد پابندی حالیہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیش نظر واپس لے لی گئی ہے۔

ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورانٹس، اور فوڈ آؤٹ لیٹس اب مقررہ اوقات کے بغیر معمول کے مطابق کھلے رہ سکتے ہیں، اس حکم کا فوری اطلاق ہوگا اور تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا