انٹرنیشنل پاکستان

بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل

نئی دہلی :   بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل ہوگئے، انتہاپسند ہندوؤں کے حملے میں دو ہزار مسلمان شہید ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

6دسمبر 1992 کو اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد پر حملہ کرنے والوں کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی، آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے تھا۔

بابری مسجد کی شہادت کے دوران مسلمانوں نے شدید احتجاج اور مزاحمت کی،فسادات میں 2 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوگئے ،2009 میں جسٹس منموہن سنگھ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بی جے پی رہنماؤں سمیت 68 افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

9 نومبر 2019 کو بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد شہادت میں ملوث تمام ملزم بری کردیئے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق 1992 سے اب تک صرف بھارتی ریاست گجرات میں 500 مساجد اور مزارات گرائے جا چکے ہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ