انٹرنیشنل

شمالی کوریا اور روس کے مابین دفاعی معاہدہ نافذ العمل

ماسکو:   شمالی کوریا اور روس کے مابین دفاعی معاہدہ نافذ العمل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اور روس کے درمیان یہ دفاعی معاہدہ گزشتہ روز سے نافذ العمل ہوا، جب روس کے دارالحکومت میں دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کم جونگ گیو اور آندرے روڈینکو کے درمیان معاہدے کی توثیق کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔

واضح رہے رواں سال جون میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے، یہ معاہدہ دونوں ریاستوں پر کسی بھی جانب سے حملے کی صورت میں بغیر تاخیر کے فوجی مدد فراہم کرنے اور مغربی پابندیوں کی مشترکہ مخالفت کرنے کا پابند بناتا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر