کھیل

چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کا کام مکمل کر لیں گے: محسن نقوی

لاہور:   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کو مکمل کر لیں گے۔

قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام نے سپیڈ پکڑ لی، صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو گیا، مین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 100 فیصد جبکہ پویلین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 90 فیصد مکمل ہو گیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے آخری نشستوں سے گراؤنڈ کے نئے ویو کی تعریف کی، خندق کے اطراف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ 53 روز میں انتہائی تیزی کے ساتھ اعلیٰ معیار کا کام کیا گیا، چیمپئنز ٹرافی سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کر لیں گے، عالمی معیار کے سٹیٹ آف دی آرٹ نئے سٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین کے میچ دیکھنے کی گنجائش ہو گی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این