انٹرنیشنل

چین کا سیمی کنڈکٹر کی برآمدات پر کنٹرول کے اقدامات پر امریکا سے شدید احتجاج

بیجنگ:   چین نے سیمی کنڈکٹر کی برآمدات پر اپنے تازہ ترین کنٹرول اقدامات اور چینی کمپنیوں پر پابندیوں کے بارے میں امریکا سے احتجاج کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین نے ملک کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کو دبانے پر امریکا کے ساتھ احتجاج کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین ہمیشہ امریکا کی قومی سلامتی کے تصور کو بڑھانے، برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کرنے اور چینی کمپنیوں پر پابندیوں کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات مسلط کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے طرز عمل بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو کمزور کرتے ہیں، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام میں خلل ڈالتے اور تمام ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

چینی ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ منڈی کی معیشت کے قوانین اور منصفانہ مسابقت کے اصول کا احترام کرے اور چین اپنی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر