پاکستان

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا کیس: وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب

لاہور:   لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس پر سماعت کی، درخواست گزار شہری منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں، حکومت نے عالمی مارکیٹ کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کیا، حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے۔

وکیل اظہر صدیق نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ