پاکستان

پنجاب میں سوا8 بجے سے پہلے سکول کھولنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور:  پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی، صبح 8:15 سے پہلے سکول کھولنے پر پابندی ہوگی۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،سکول اوقات میں تبدیلی فوری نافذ العمل ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی سکول 4 دسمبر 2024 سے صبح 8:15 کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے، ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت جاری کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والے سکولز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی ماحولیات عمران حامد شیخ کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اطلاق ہو گا، ماحولیات ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ سکول ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو احکامات پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا،تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں اور فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ