پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کر دیئے

مشہد:   وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کر دیئے۔

ای سی او کی وزراء کونسل کے 28ویں اجلاس میں اسحاق ڈار نے ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کیے، دستخط شدہ چارٹر توانائی کے شعبے میں ای سی او کا ایک اہم اقدام ہے۔

چارٹر کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید قابل تجدید صاف توانائی کے ذرائع کے لیے تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

چارٹر پائیدار توانائی کی منتقلی کے لیے علاقائی تعاون کو بڑھانے میں ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔

تمام ممالک پہل کے لیے اقوام متحدہ کے پائیدار توانائی کے فریم ورک میں علاقائی پائیدار توانائی کے مراکز کے عالمی نیٹ ورک میں تعاون کریں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ