کھیل

پی ایس بی کے ممکنہ اقدامات کیخلاف مختلف سپورٹس فیڈریشنز متحرک

لاہور:    پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ممکنہ اقدامات کے خلاف پاکستان کی سپورٹس فیڈریشنز متحرک ہوگئیں۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) کے اجلاس میں 23 مختلف فیڈریشنز نے پی ایس بی کو مشترکہ خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ وہ اقدامات کر رہا ہے جو اولمپک چارٹر کے منافی ہیں، 23 مختلف فیڈریشنز کے خط میں پی ایس بی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممکنہ قیام اور فیڈریشنز کے معاملات میں مداخلت کا ذکر کیا گیا۔

خط کے متن کے مطابق حکومت متعدد بار آئی او سی کو یقین دلا چکی ہے کہ وہ سپورٹس فیڈریشنز کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ پی ایس بی کے ممکنہ اقدامات فیڈریشنز کے امور کے آزادانہ معاملات میں مداخلت ہوں گے، ہم گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرے۔

فیڈریشنز کے خط کے مطابق جو قوانین بنانے ہیں وہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے چارٹر کے مطابق بنائے جائیں، اگر پی ایس بی کی جانب سے فیڈریشنز کے معاملات میں مداخلت ہوئی تو ہم اپنا الحاق ختم کرسکتے ہیں، پی او اے کے اجلاس میں بھی اس معاملے پر قرارداد منظور کر لی گئی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این