انٹرنیشنل

ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

واشنگٹن:  امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں برکس اتحاد میں شامل ممالک کو خبردار کیا ہے کہ برکس ممالک کو ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر خطرناک معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ہی ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کریں، اگر ایسا کیا توان پر 100 فیصد ٹیکس لگے گا۔

نو منتخب امریکی صدر نے عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا متبادل کرنسی کا استعمال کرنے والے ملک کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہیں ملے گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق برکس ممالک کی جانب سے ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی میں تجارت کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ برکس برازیل،روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے، رواں برس برکس میں عرب امارات، ایران،مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار کی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر