پاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود، یاسمین راشد و دیگر کی فرد جرم کیخلاف درخواستیں خارج

لاہور:   انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی فرد جرم کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کی، عدالتی عملے نے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن کے گواہان شہادتیں قلمبند کرانے کے لئے پیش نہیں ہوئے، پراسیکیوشن نے گواہان پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔

بعدازاں عدالت نے شیرپاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے جیل ٹرائل میں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی و دیگر کی فرد جرم کیخلاف اپیلیں خارج کردیں اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر نے مقدمہ میں فرد جرم کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ