پاکستان

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اہم پیشرفت

اسلام آباد:    امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی، رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نمائندہ وزارت خارجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکا جانے والے وفد کی مالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

نمائندہ وزارت خارجہ نے بتایا کہ وفد کے ویزوں کی درخواست وزارت خارجہ نے بھیج دی، امید ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی، ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ذاتی وجوہات پر سینیٹر عرفان صدیقی وفد کے ساتھ نہیں جا سکتے، حکومت کی جانب سے سینیٹر بشریٰ وفد کے ساتھ امریکا جائیں گی۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کیلئے پاکستان سے ڈاکٹرز پر مشتمل وفد امریکا جائے گا جس میں سابق اور موجودہ ارکان پارلیمنٹ، ریٹائرڈ یا حاضر سروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہوں گی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق وزیراعظم وفد کے امریکا جانے کی منظوری دے چکے ہیں، دوران سماعت وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کی ہے، امید ہے جلد جواب آجائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی اور رہائی کیلئے امریکی صدر کو خط بھی لکھ چکے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنی بہن کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ