پاکستان

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ممبران کی ملاقات

پشاور:    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ممبران نے ملاقات کی ہے، مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں کرم کے مسئلے کے حل کے لئے باضابطہ مذاکرات کے آغاز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، جرگے نے معاملے کے پرامن حل کی ہرممکن کوششں اور صوبائی حکومت کو ہر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جرگہ اراکین کو علاقے میں جا کرمذاکرات کے لئے تمام سہولیات اور سپورٹ فراہم کرینگے، امید ہے گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پرامن اور پائیدارحل نکل آئے گا۔

ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری، سابق سینیٹر صالح شاہ، سابق سینیٹر سجاد خان بھی موجود تھے جبکہ سابق وفاقی وزیر گلاب جمال، سابق گورنر کے پی انجینئر شوکت اللہ، سینیٹرعبدالرزاق اور دیگر بھی شامل تھے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ