پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت میں139 پی ٹی آئی کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد :  انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 139 کارکنان کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا، عدالت نے کارکنوں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے دیا، 139 ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ کے دوسرے مقدمے میں گرفتار 17 کارکنان کا بھی مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، 17 کارکنوں کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت پیش کیا گیا تھا۔

خیال رہے پراسیکیوٹر کی جانب سے تفتیش کیلئے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ