پاکستان

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد و دیگر ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم

لاہور:    انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں پولیس کو ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے 5 مقدمات کی سماعت کی، مقدمات میں نامزد ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔

عدالت پیشی پر ملزمان کی حاضری مکمل کرائی گئی، ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کی جائیں، بعدازاں عدالت نے ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم دے کر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر تھانوں میں 9 مئی واقعات کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ