تجارت

گوجرانوالہ میں ‘ کھیلتا پنجاب گیمز’ کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز

گوجرانوالہ:  محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں کھیلتا پنجاب گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں آغاز ہو گیا۔

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مقابلوں کا افتتاح کیا، 6 اضلاع کےکھلاڑیوں میں میٹ ریسلنگ، تائیکوانڈو، والی بال کےمقابلے ہوئے، ان مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں نے خوب محنت کر رکھی تھی۔

میٹ ریسلنگ میں کھلاڑی ایک دوسرے کو چت کر نے کے لیے خوب داؤ پیچ کا استعمال کر تے رہے جبکہ تائیکوانڈو کے مقابلوں میں کھلاڑی لڑکیوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایونٹ کے انعقاد سے کھلاڑی بہت خوش دکھائی دیئے۔

ان مقابلوں میں تین ہزار سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل لڑکے اور لڑکیوں کی ٹیموں کے درمیان الگ الگ بارہ مختلف کھیلیں ہونگی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کھیلتا پنجاب گیمز کو ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا