کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ آج، آئی سی سی میٹنگ میں چند گھڑیاں باقی

لاہور:  چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہو گا، آئی سی سی میٹنگ کچھ دیر بعد ہو گی۔

اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آج بڑے فیصلے کا امکان ہے، دوسری جانب چیئرمین پی سی بی کا بھی دو ٹوک مؤقف ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارا اصولی مؤقف ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آئی سی سی حکام سے رابطے کی مزید تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، ایسا نہیں ہوسکتا پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور انڈیا پاکستان نہ آئے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولہ بنانے کا بول دیا، قابل قبول فارمولہ بنایا جائے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این