انٹرنیشنل

دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت

بیجنگ:  دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسے ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ قرار دیا جا رہا ہے، ایک اندازے کے مطابق 1 ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کا سونا موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے ہنان میں دریافت ہونے والے اس سونے کے ڈپازٹ کی مالیت 83 ارب امریکی ڈالرز سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونےکی موجودگی کا پتہ چلا ہے جبکہ یہاں زیادہ گہرائی میں مزید ذخائر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

مقامی جیولوجیکل بیورو کے مطابق ایک اندازے کے تحت سونے کے مزید ذخائر 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں پائے جائیں گے اور اگر ایسا درست ہوا تو ان ذخائر کی مالیت 83 ارب ڈالرز ہو سکتی ہے۔

مائننگ ٹیکنالوجی کے مطابق چینی سونے کے ذخائر کی دریافت سے پہلے دنیا میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں موجود ہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر