انٹرنیشنل

جاپان کے ماساتوکاندا ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدر منتخب

ٹوکیو:   ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈ ی بی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جاپان کے ماساتو کاندا کو بینک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔

اے ڈی بی کے بیان کے مطابق بورڈ آف گورنر نے متفقہ طورپر ماسا توکاندا کو ادارے کا 11 واں صدر منتخب کیا ہے، وہ فی الوقت جاپان کے وزیراعظم کے مشیر اور وزیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

ماساتو کاندا آئندہ سال 24 فروری کو بینک کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور نومبر 2026ء تک اس عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

اے ڈی بی کے مطابق ماساتو کاندا بین الاقوامی مالیات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے کثیر الجہتی انتظام و انصرام میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر