کھیل

فیصلہ کن ون ڈے: پاکستان کا محتاط آغاز، ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنا لیے

بلاوائیو:  فیصلہ کن اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے، میچ میں میزبان ٹیم پہلے باؤلنگ کر رہی ہے۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ینگ ٹیلنٹ کو موقع دے رہے ہیں تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے، ہم سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہو گی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اٹھانے کی حق دار ٹھہرے گی۔

پاکستان کا سکواڈ
قومی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان نیازی، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں

زمبابوے کی ٹیم
زمبابوے کی پلیئنگ الیون کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، فراز اکرم، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز پر مشتمل ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این