کھیل

یہ نہیں ہوسکتا قومی ٹیم بھارت جاکر کھیلے اور انڈین ٹیم پاکستان نہ آئے: چیئرمین پی سی بی

لاہور:  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جاکر کھیلے اورانڈین ٹیم پاکستان نہ آئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کرکٹ میں تمام فیصلے برابری کی بنیاد پر ہوں گے، آئی سی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پیسے لے کر ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے، وعدہ ہے کہ جو ہوگا وہ پاکستان کی بہتری کے لئے ہوگا، امید ہے قذافی سٹیڈیم کا تعمیراتی کام 25دسمبر تک مکمل ہوجائے گا، تماشائیوں کی تعداد بھی 34 سے بڑھ کر40 ہزار ہوجائے گی۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بہترین ٹیم لے کر میدان میں اتریں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این