انٹرنیشنل

سعودیہ کا غیر ملکی سیاحوں کیلئے آئندہ سال واٹ ریفنڈ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ

ریاض:  سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے واٹ ریفنڈ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ زکوٰۃ و آمدنی و کسٹم واٹ ریفنڈ نظام کو آئندہ سال سے نافذ کرے گا، واٹ ریفنڈ نظام کے تحت غیر ملکی سیاح ملک کے اندر خریداری پر ادا کرنے والے واٹ کو واپس جاتے ہوئے ریفنڈ کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب نے 2025ء تک 127 ملین سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے جن کے متوقع اخراجات 346.6 بلین ریال ہوں گے۔

ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی، نان آئل صنعت پروان چڑھے گی جبکہ نجی شعبے میں طلب میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ نظام متحدہ عرب امارات کے علاوہ متعدد سیاحتی ممالک میں نافذ ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر