انٹرنیشنل

کرپشن کے الزامات: چین کے وزیر دفاع کیخلاف تحقیقات کا آغاز

بیجنگ:   چین کی حکومت نے وزیر دفاع ڈونگ جون کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونگ جون چین کے تیسرے وزیر دفاع ہیں جو کرپشن کے الزامات پر زیر تفتیش آئے ہیں، صورتحال سے واقف موجودہ اور سابق امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ ڈونگ کے خلاف تحقیقات فوجی بدعنوانی کے خلاف چینی حکومت کی وسیع تر تحقیقات کا حصہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈونگ جون سابق بحری کمانڈر ہیں جن کو گزشتہ سال دسمبر میں لی شنگ فو کی جگہ وزیر دفاع بنایا گیا تھا، لی شنگ فو کے پاس یہ وزارت صرف سات ماہ رہی اور ان کو بعدازاں کرپشن ثابت ہونے پر حکمران کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا۔

بیجنگ نے گزشتہ سال کے دوران مسلح افواج میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید گہرا کیا ہے، اس ماہ صدر شی جن پنگ نے فوج میں بدعنوانی کے خاتمے اور اپنی جنگی تیاری کو مضبوط کرنے کا حکم دیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر