پاکستان

پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے بشریٰ بی بی دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں: خواجہ آصف

اسلام آباد:   وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ راضی تھی، یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج انٹرنیٹ، سڑکیں بند ہوتے اور ڈی چوک پر حملے کا خطرہ رہتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو تو بشریٰ بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہیے، بشریٰ بی بی کی ضد پر کے پی سے آنے والے ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے اور پھر کپڑے، گاڑیاں اور جھنڈے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی فرار ہوگئیں، گنڈاپور کارکنان کے ہاتھوں سارا دن رل گئے، پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ برباد ہوگئی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ