تجارت

شہر قائد کے تاجروں کا نئی ایئرلائن بنانے کا اعلان

کراچی :  شہر قائد کے تاجروں نے نئی ایئرلائن بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

ایئر کراچی کے نام سے نئی فضائی کمپنی کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے متعارف کرائی جا رہی ہے، نئی ایئر لائن کے نام ایئر کراچی کو ایس ای سی پی نے بھی رجسٹرڈ کرلیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدرحنیف گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایئر کراچی کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے، ایئر کراچی کے لیے پہلے مرحلے میں 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر کراچی میں سی او کے منصب پر ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر ایئر کراچی کے شیئر ہولڈرز ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا