پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج منسوخ: نظام زندگی بحال، داخلی و خارجی راستے، موٹرویز کھل گئیں

لاہور:   پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج منسوخ ہونے کے بعد لاہور کے داخلی و خارجی راستے کھول دیئے گئے جبکہ موٹرویز کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل سے ٹریفک شہر میں داخل اور باہر جارہی ہے، ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ ٹریفک آ اور جا سکتی ہے۔

اسی طرح رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روڈ، گجومتہ بھی ٹریفک کیلئے کھلے ہیں، لاہور رنگ روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

دوسری جانب موٹرویز بھی کھلنا شروع ہو گئی ہیں، ایم 2 لاہور تا اسلام آباد کو کھول دیا گیا، ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور بھی کھل گیا۔

حکام کے مطابق ایم 1 موٹر وے پر بھی جلد مکمل ٹریفک بحال ہو جائے گی، مرمت کے باعث موٹر وے کو بند کیا گیا تھا، ایم ون موٹر وے پشاور تا اسلام آباد کو مظاہرین نے پہلے ہی کھول دیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ